ابنا: افغانستان ميں مقامي عہديداروں کا کہنا ہے کہ صوبہ ہلمند کے موسي قلعہ شہر کے ريگي علاقے ميں ايک چيک پوسٹ پر طالبان کے حملے اور پوليس کے ساتھ ہونےوالي ان کي لڑائيوں ميں ستائيس افراد ہلاک ہوگئے جن ميں پانچ پوليس اہلکار اور بائيس طالبان کے افراد شامل ہيں -
دوسري طرف صوبہ قندھار کے پوليس سربراہ جنرل عبدالرزاق نے کہا ہے کہ صوبہ قندھار کے ارغستان علاقے ميں تين کار بم دھماکوں ميں اٹھارہ عام شہري ہلاک اور متعدد ديگر زخمي ہوگئے جن ميں خواتين اور بچے بھي شامل ہيں-
پوليس کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں ميں مرنے والے سب کے سب عام شہري ہيں.......
/169